تازہ ترینکھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر بھارتی سلیکشن کمیٹی کی شامت آگئی ، سب فارغ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے بھارتی کرکٹ بورڈ نے کلہاڑا چلا دیا پوری سیلکشن کمیٹی برطرف کر دی گئی.

بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیتن شرما کے زیر قیادت سلیکٹرز کی کمیٹی کو فوری طور پر برطرف کر دیا اور ساتھ ہی خالی اسامی کے لیے نئی درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سیلکٹرز کو عام طور پر چال سال تک کے لیے منتخب کیا جاتا ہے، تاہم، چیتن شرما، ہرویندر سنگھ، سنیل جوشی، اور دیبایش موہنتی نے سلیکٹرز کے طور پر مختصر ترین مدت کے لیے خدمات انجام دیں۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے ہر فارمیٹ میں الگ کپتان مقرر کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔ روہت شرما کی جگہ نیا مستقل ٹی ٹوئنٹی کپتان مقرر کیا جائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما آئندہ برس ہونے والے ورلڈ کپ تک ون ڈے ٹیم کی قیادت کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: