تازہ ترینشوبز

معروف سٹیج اداکار طارق ٹیڈی انتقال کر گئے

پاکستانی تھیٹر کے معروف کامیڈین طارق ٹیڈی طویل علالت کے بعد آج لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔

معروف سٹیج اداکار اور کامیڈین طارق ٹیڈی 46 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ،طارق ٹیڈی 12 اگست1976 میں فیصل آباد میں پیداہوئے تھےطارق ٹیڈی گزشتہ 10 روز سےپی کے ایل آئی اسپتال میں زیر علاج تھے۔چند روز قبل حالت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیاگیاتھا۔

وہ کافی عرصے سے سانس اور جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔

طارق ٹیڈی پاکستان کے تھیٹر کے مقبول مزاح نگاروں میں سے ایک تھے جو اپنے تند و تیز جوابات کے لیے مشہور تھے ۔انہوں نے فلم سلاخیں میں بھی اداکاری کی۔ ان کا تعلق فیصل آباد سے تھا ۔ طارق ٹیڈی مزاح نگار مستانہ کے سخت حریف رہے حالانکہ دونوں اسٹیج سے باہر گہرے دوست تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: