پاکستانتازہ ترین

عمران خان پر حملہ ایک سے زائد افراد نے کیا.مشیرداخلہ پنجاب

مشیرداخلہ پنجاب عمرسرفراز چیمہ نے کہا ہے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر حملہ کرنیوالے شوٹر ایک سے زائد تھے، اب تک کی تحقیقات سےواضح ہوگیاملزم اکیلا نہیں تھا۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا مقتول معظم کو گرفتار ملزم کی گولی نہیں لگی، مقتول کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کےمطابق اسے قریب سےگولی نہیں ماری گئی اور ملزم نوید کے پاس اتنی گولیاں نہیں تھیں جتنی وہاں فائرنگ ہوئی۔ ملزم نوید نشئی ہے، مذہبی جنونی نہیں، ن لیگ چار پانچ ماہ سے مذہبی منافرت کی مہم چلا رہی تھی، حملہ آور کے بیان اور ن لیگ مہم میں مماثلت ہے۔

مشیرداخلہ پنجاب نے کہا کہ خان صاحب نے3 لوگوں کو نامزد کیا،اس پربہت مزاحمت آئی، ہم نے بطورحکومت ایف ائی آر کٹوانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن آئی جی سےلیکر محررتک معذرت خواہانہ جواب ملتا تھا۔ پنجاب میں ہماری حکومت ہے،میں نےعہدہ چھوڑنےکا کہا تو خان صاحب نے کہا لڑائی میدان میں کھڑے ہوکر لڑی جاتی ہے، جانتے ہیں ن لیگ اور13جماعتوں کےجتھےکی اس حد تک جانے کی اوقات نہیں۔

انھوں نے کہا کہ حراست میں حملہ آور کی 2 ویڈیوزلیک ہونے میں کوئی نہ کوئی عناصرتوملوث ہیں، پولیس سے پوچھا تو کہا گیا مجبوری تھی، جے آئی ٹی تحقیقات کرے گی۔
اتنے بڑے کیس کے ملزم کو نامعلوم مقام پر لے جایا جاتا ہے، وزیراعلیٰ نے آئی جی کو پرچہ درج نہ کرنے کا نہیں کہاتھا، آئی جی پولیس نےغلط بیانی کی اسی لیے تبدیلی کیلئے وفاق کو لکھا۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا وفاقی حکومت اس کیس سمیت پنجاب کی گورننس میں روڑے اٹکا رہی ہے، کیس کے انجام تک حملہ آور کی جان کو محفوظ رکھنا بھی چیلنج ہے۔خان صاحب پر دوبارہ حملہ ہونےکا خطرہ ہے، سیکیورٹی اقدامات کئے ہیں، اب جےآئی ٹی مکمل حقائق تک پہنچے گی تو سب واضح ہوجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: