جرم کہانی

بیٹے نے 10 لاکھ کے خاطر اپنے باپ کو ہی قتل کردیا

بھارتی ریاست مادھیا پردیش کے ضلع بروانی میں نوجوان بیٹے نے بیمہ پالیسی کی10 لاکھ کے خاطر اپنے سگے باپ کو ہی موت گھاٹ اتاردیااور قتل کو سڑک پر پیش آنے والا حادثہ قرار دینے کی کوشش کی ۔

پولیس کا کہناتھا کہ انہیں 10 نومبر کو کال موصول ہوئی کہ 52 سالہ شخص چگان پاوار کی ٹریفک حادثے میں موت ہو گئی تھی ، جس کے بعد پولیس نے کیس رجسٹر کیا اور تحقیقات شروع کیں ، جب پولیس ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور سائبر رپورٹس چیک کیں تو شکوک پیدا ہوئے ، جس پر مختلف افراد سے تفتیش کی گئی۔

جس میں یہ بات سامنے آئی کہ انیل نامی نوجوان نے اپنے تین دوستوں کے ساتھ مل کر یہ سازش رچائی ، باب بیٹے میں پیسوں کو لے کر اکثر جھگڑا چلتا تھا ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چاروں کو گرفتار کر لیاہے ۔ اس سازش میں انیل پاوارکے ساتھ تین لڑکوں کی شناخت پنٹو، گولو اور کرن کے نام سے ہوئی ہے جو اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: