تازہ ترینتعلیم

ہائر ایجوکیشن کھیلوں کے فروغ ،کھلاڑیوں کی فلاح بہبود کیلئے کوشاں

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی ڈائریکٹر ثمیرا ستار نے کہا ہے ہائر ایجوکیشن ملک میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح بہبود کیلئے کوشاں ہے ،امید ہے نیشنل اتھلیٹیکس چیمپئن شپ میں ہائر ایجوکیشن ٹیم نمایاں پوزیشن حاصل کرے گی۔ اومیگا نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ آل پاکستان انٹر یونیورسٹی مقابلوںمیں لڑکیوںکی 30اور لڑکوں کی 50 یونیورسٹی کے اتھلیٹس شر کت کر رہے ہیں اوراتنے بڑے ایونٹ کو آگنائز کرنے کا پہلا تجربہ ہے ،اس لئےفکر مند ہونے کے ساتھ پرجوش بھی تھی،میں نےمختلف کھیلوں کو آرگنائز کرنے کے ساتھ ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض بھی انجام دئیے ہیں ،آرگنائز کرنےکا تجربہ کام آرہاہے ۔انہوں نےکہا پاکستان اولمپیکس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل محمد خالد محمو د میرے مینٹورہیں،ان سے بہت کچھ سیکھا ہے ،آج بھی سیکھ رہیں ہوں،پاکستان میں کلچرتبدیل ہو رہا ہے ،لڑکیاں شوق سے میدانوںمیں آرہی ہیں ،ڈوپنگ مسئلہ تو ہے ،تاہم ہائرایجوکیشن کے ڈائریکٹر انچارج اینڈ کو سرکولر ڈویژن جاوید علی میمن نےکھیل کی جدید ادوار کو سمجھتے ہوئے بائیومیکنیکس اور ڈوپنگ لیب بنانے کا پلان بنا رکھا ہے ،جس کا کام جلد شروع ہو جائےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: