پاکستانتازہ ترین

مسلح افواج کے سربراہ کی تعیناتی چیف جسٹس سپریم کورٹ کی طرح ہونی چاہیے۔عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے مسلح افواج کے سربراہ کی تعیناتی چیف جسٹس سپریم کورٹ کی طرح ہونی چاہیے۔ انہوں نے سینیئر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ موجودہ حکومت اپنے فائدے کیلئے آرمی ایکٹ میں مجوزہ ترمیم کررہی ہے جو اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج ہوجائے گی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے میری لاہور میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
عمران خان نےکہا کہ وزیر آباد حملے کے مرکزی ملزم کو 14 دن بعد عدالت میں پیش کیا گیا، مجھے خدشہ ہے کہ ان 14 روز میں شواہد ضائع نہ ہوجائیں۔
عمران خان نے کہا کہ ق لیگ ہماری اتحادی ہے، پرویز الہیٰ کے ساتھ بہترین اتحاد چل رہا ہے، مقدمے کے اندراج میں سب سے بڑی رکاوٹ سابق آئی جی پنجاب تھے۔ میں نے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) سے دھاندلی رکوانے کی بھر پور کوشش کی، ای وی ایم کے معاملے پر نواز ، زرداری ، الیکشن کمیشن اور ہینڈلرز ایک پیج پر تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: