پاکستانکالم

محترم ایڈیٹر صاحب!

عشاء نصیر،لاہور

محترم ایڈیٹر صاحب!
اسلام علیکم!
آپ کے اخبار کے کالم کے ذریعے میں لوگوں کی توجہ اور اس سے متعلقہ اتھارٹی کی توجہ اسٹریٹ کرائمز کے بڑھتے ہوئے مسئلے کی طرف مبذول کرانا چاہتی ہوں۔ آج کل پاکستان میں اسٹریٹ کرائم ایک عام سی بات ہے۔ عام طور پر یہ مصروف کاروباری علاقوں اور شہروں میں ہوتا ہے۔جن میں جیب تراش، موبائل چھیننے ، کار چھیننے، ٹارگٹ کلنگ ،خواتین سے پرس چھیننے جیسے جرائم بھی شامل ہیں۔ اسٹریٹ جرائم ہمارے پڑوس اور ہمارے معاشرے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پولیس ان چوروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی اور یہ شہروں کے لیے خطرہ بن گیا ہے۔اس کی بڑی وجوہات بے روزگاری،ناخواندگی، غربت لیکن معاشرے میں لاقانونیت، بنیاد پرستی پسماندگی وغیرہ ہیں ۔ حکومت اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔پولیس حکام کو شہریوں کے تحفظ کے لیے اور پاکستان کو پر امن بنانے کے لیے مزید چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔
وسلام آپ کی مخلص
عشاء نصیر،لاہور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: