تازہ ترین

بھارتی فنکاروں کی جم میں پراسرار موت، سنییل شیٹھی نے پردہ اٹھادیا

بالی ووڈ کے ہیرو سنیل شیٹی نے فنکاروں کی جِم میں ورزش کے دوران اموات کی وجہ آشکار کر دی .
انہوں نے کہا ’ورزش نہیں بلکہ مسئلہ اُن سپلیمنٹس میں ہے جو فنکار استعمال کرتے ہیں‘۔سنیل شیٹی کا کہنا تھا کہ ’سپلیمنٹس اورا سٹیرائڈز جو فنکار استعمال کرتے ہیں وہ ان کی موت کا سبب بن رہا ہے یہ ہارٹ فیل ہے نہ کہ ہارٹ اٹیک‘انہوں نے کہا کہ ’صحیح کھانا اور سونا یہ تمام چیزیں صحت بہتر کرنے میں کردار ادا کرتی ہیں صحیح کھانے سے میرا مطلب پرہیز کرنا نہیں ہے۔ صحیح کھانے سے میرا مطلب ہے غذائیت، غذائیت کا صحیح ہونا ضروری ہے‘۔سنیل شیٹی نے سوال اُٹھایا کہ کیا جم مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں؟ کیا وہ اپنے گاہکوں کو سخت مشقوں اور مشینوں پر لگانے سے پہلے کوئی چیک اور بیلنس کرتے ہیں؟

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں بھارت میں فنکاروں کی جِم میں ورزش کے دوران اموات نے سب کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، انڈسٹری کی مشہور شخصیات جیسےسدھارتھ شکلا، راجو شریواستو، سدھانت سوریاونشی سمیت سلمان خان کے 50 سالہ باڈی ڈبل ساگر پانڈے کی جم ورزش کے دوران ہارٹ اٹیک سے موت ہوئی ۔جبکہ ساؤتھ فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار پونیتھ راجکمار بھی 2021 میں جِم میں ورزش کے دوران ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: