پاکستانتازہ ترین

میری جان لینے کی دوبارہ کوشش کی جائے گی .عمران خان

چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے سازشی بیانیے سے پیچھے ہٹنے کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ سائفر موجود ہے۔دوبارہ میری جان لینے کی کوشش کی جائے گی۔میری جان کو اب بھی خطرہ ہے، وہ لوگ دوبارہ مجھے ختم کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں اور بدقسمتی سے مجھے لگتا ہے کہ وہ دوبارہ کوشش کر سکتے ہیں، وہ مجھے ختم کرنا چاہتے تھے کیونکہ میری پارٹی پاکستان کی سب سے مقبول سیاسی جماعت ہے اور مجھے بڑے پیمانے پر عوامی حمایت حاصل ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے فرانسیسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ مارچ پر حملہ ہوا،میری دائیں ٹانگ سے 3گولیاں نکالی گئیں۔میں اپنی ٹانگ پر زورنہیں ڈال سکتا،اسے ٹھیک ہونے میں میں 4 ہفتے لگیں گے۔ایک گولی نے میری ٹانگ کی ہڈی کریک کی جو میرے لیے پریشان کن ہے۔

انہوں نے کہا ہمارا ایک بہترین تحقیقاتی صحافی جو میری رائے کو بڑھا رہا تھا اسے دھمکایا گیا۔صحافی نے پاکستان چھوڑ دیا اور پھر ان کوکینیا میں قتل کردیا گیا۔ ہے کہ مجھے راستے سے ہٹانے کے خواہشمندوں کےلیے خطرہ توابھی بھی موجود ہے۔بدقسمتی سے میں سمجھتا ہوں دوبارہ میری جان لینے کی کوشش کی جائے گی۔مجھے اس لیے راستے ہٹانا چاہتاہے ہیں کیونکہ میری جماعت مقبول ہے۔

عمران خان نے کہا ہم نے ضمنی الیکشن میں 75 فیصد کامیابی حاصل کی۔ہم اس کے باوجود جیتے جبکہ باقی جماعتوں کو اسٹیبلشمنٹ کی پشت پناہی حاصل تھی۔ہم نے شاندار کامیابی حاصل کی اور ہماری مقبولیت میں اضافہ ہوا۔بنیادی طور پر عوام ان مجرموں سے نجات چاہتی ہے۔ کابینہ کے 61 فیصد ممبران پر کرپشن کیس ہیں۔ہمیں عوامی حمایت حاصل ہے۔یہ سمجھتے میں ان کے راستے کی رکاوٹ ہوں لہذا مجھے ہٹایا جائے۔اس لیے میرے نزدیک میری جان کو ابھی بھی خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا سائفر ایک خفیہ دستاویز ہے جو موجود ہے۔امریکا میں ہمارے سفیر اور ڈونلڈ لو کے درمیان گفتگو پر مبنی سائفر تھا۔ڈونلڈ لو سفیر کو کہہ رہاہے عمران خان کو تحریک عدم اعتماد سے ہٹایا نہ تو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ میں سازش کے بیانیے سے پیچھے نہیں ہٹا کیونکہ سائفر موجود ہے۔ سائفر کابینہ اور نیشنل سیکیورٹی کو نسل کمیٹی کے سامنے رکھا۔سائفر چیف جسٹس کے پاس ہے جس پر ہم آزادانہ انکوائری چاہتے ہیں۔سازش بیانیے سے پیچھے ہٹنے کا سوال پیدا نہیں ہوتا،سوال یہ ہے کہ آگے کیسے بڑھا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: