پاکستانتازہ ترین

فیصل واوڈ کی پی ٹی آئی پر تنقید اور مرنے جینےکے وعدے ساتھ ساتھ

پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں آئندہ الیکشن سےپہلے پی ٹی آئی کو کئی سانپ اورکیڑوں کاصفایا کرناپڑے گا۔ عمران خان کے گرد سازشی کیڑے پھر رہے ہیں۔ میں نہ وعدہ خلاف گواہ بنا تھا نہ کبھی بنوں گا۔ چیئرمین ،ڈپٹی چیئرمین سے مہینوں پہلے ملاقات ہوئی، انہیں کہا تھا کہ عہدےآنےجانےہیں، آپ مصنوعی بیساکھیوں پرکھڑےہیں، انہیں آگاہ کردیا تھا کہ ایک اورآئینی عہدہ ایک سازش کےتحت استعمال ہورہاہے۔
نیب راولپنڈی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نےارشد شریف کا قتل پلانٹڈ ہے منصوبہ پاکستان میں بناہے،میں نے کہا تھا کہ لانگ مارچ خونی ہوگاتو میں نےغلط کیا کہا وہی سب کچھ ہوا۔
فیصل واوڈا نے کہا عمران خان کیخلاف نہ پہلے تھا اور نہ اب ہوں، عمران خان اپنے لوگوں پر بے جا بھروسہ کرتے ہیں، عمران خان سے بھی کہا تھاشہزاد اکبر ملک چھوڑ کر چلا جائےگا، جب شہزاد اکبر ملک میں تھا تو اسے کیوں جانے دیا گیا ،
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی وفا داری ثابت کر دی ہے۔ عمران خان جب بھی مجھ سے سوال کرنا چاہیں گے میں موجود ہوں۔ خان صاحب کاروباری آدمی ہیں نہیں۔ عمران خان سے پیار کا رشتہ تھا اور رہے گا، میرا سیاسی سفر تحریک انصاف کے ساتھ شروع ہوا تھا اور تحریک انصاف کے ساتھ ہی ختم ہو گا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ایک ملک کے سر پر رکھ کر یہ سائن کروایا گیا۔ مجھے پوچھیں کہ اعظم خان پیسے کے لین دین میں شامل ہے کہ نہیں۔ یہ غلط کام بلاوجہ کابینہ سے کروایا گیا تھا۔ میرا اور شہزاد اکبر کا جھگڑا ہوا تھا۔ پاکستان کے خزانے کو 190 ملین پاؤنڈز کا نقصان ہوا۔ عمران خان کو شہزاد اکبر کے بارے میں کہا تھا کہ یہ باہر چلا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اللہ نے عزت دی ہے۔ عمران خان کے ساتھ لوگوں کی محبت ہے ۔ پی ڈی ایم کے ساتھ لوگوں کی نفرت ہے۔ اس مارچ سے کس کو فائدہ پہنچے گا ؟۔ کون یہ مقاصد حاصل کروانا چاہ رہا ہے؟۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: