پاکستانتازہ ترین

لکی مروت میں چوکی پر حملہ،6 پولیس اہلکار شہید

پولیس موبائل پر حملے میں 6 پولیس اہلکارشہید ہوگئے ۔
واقعہ لکی مروت میں تھانہ ڈاڈیوالہ کی چوکی عباسہ خٹک پر پیش آیا جہاں موبائل پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ،
شہید ہونے والوں میں چوکی انچارج اور ڈرائیور سمیت 6 اہلکار شامل ہیں، پولیس کی مزید نفری جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہے ۔
۔ شہید ہونے والوں میں اے ایس آئی علم دین جبکہ 5 کانسٹیبل پرویز، محمود، دل جان، عبید اللہ اور احمد نواز شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے کہا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور شہید ہونے والے چھ پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت شہداء کو اعزازات اور شہدا پیکج دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: