بین الاقوامیتازہ ترین

لالچی ڈاکٹر نے تین بچوں کی ماں کو گردوں سے محروم کر دیا

لالچی ڈاکٹر نے خاتون کے دونوں گردے نکال لئے اور غائب ہو گیا. خاتون زندہ درگور ہو گئی.
دھوکے سے خاتون کے گردے نکالنے پر متاثرہ خاتون نے حکومت سے اپیل ہے کہ اسے ڈاکٹر کے دونوں گردے دلوائے جائیں۔
یہ واقعہ بھارت کے شہر مظفرپور کے نجی اسپتال میں پیش آیا جہاں 38 سالہ سنیتا دیوی کو بچہ دانی میں انفیکشن کے علاج کے لیے لایا گیا تھا لیکن ڈاکٹر نے دھوکے سے دونوں گردے نکال لیے۔ جس کے باعث سنیتا شدید تکلیف میں مبتلا ہے اور ا سکے روزانہ کی بنیاد پر ان کے ڈائیلیسز ہورہے ہیں۔ سنیتا نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ‘فراڈ کرنے والے ڈاکٹر کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور ڈاکٹر کے دونوں گردے نکال کر اسے لگائے جائیں تاکہ وہ اپنی زندگی پہلے جیسی گزار سکیں’۔

سنیتا نے انٹرویو میں کہا کہ ‘اگر ڈاکٹر کے خلاف سخت کارروائی کی گئی تو یہ ان تمام لالچی ڈاکڑز کیلئے سبق ہوگا جو غریب عوام کی زندگیوں سے کھیلتے ہیں’۔ملزم ڈآکٹر آر کے سنگھ آپریشن کے بعد سے مفرور ہے اور پولیس کو اس کے ٹھکانے کا کوئی سراغ نہیں مل رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: