پاکستانتازہ ترین

عمران خان نے ایک ارب روپے سے زیادہ مالیت کی گھڑی بیچی. عطا تارڑ

لیگی رہنما عطا تارڑ نےدعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے جو گھڑی توشہ خانے سے بیچی ہے اس کی مالیت ایک ارب روپے سے بھی زیادہ ہے دوسروں کو چور ڈاکو کے راگ الاپنے والے آج اپنے کارنامے بتائیں ،عمران خان چور ثابت ہو چکے ہیں ان کو پارٹی کی چیئرمین شپ چھوڑ دینی چاہیئے ۔عطا تارڑ نے فرح خان گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا فرح گوگی نے 35 کروڑ روپے میں گھڑی بیچی ہے، پی ٹی آئی کو بتانا ہوگا کہ اس گھڑی کے 33کروڑ روپے کہاں گئے؟،
انہوں نے کہا آپ کہتے ہیں عمر ظہور کو گھڑی نہیں بیچی،پھر اس کے پاس گھڑی کیسے پہنچی ؟گحڑی کی مالیت کا تعین دنیا کی مشہور فرم سے روانا چاہیئے تھا ، وہ دنیا کی نایاب ترین گھڑی ہے ،اس گھڑی پر ہیروں سے خانہ کعبہ کا عکس بنایا گیا ہے ،عمران خان کو ایسی کیا ضرورت پیش آگئی تھی جو ان کو اتنی نایاب گھڑی بیچنا پڑی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: