پاکستانتازہ ترین

ارشد شریف کو کئی گھنٹے بعد مردہ حالت میں اسپتال لے جایا گیا، نئی تفصیلات آگئیں

صحافی ارشد شریف کی تفصیلی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنےآگئی۔ارشد شریف کو گولیاں لگنے کے کئی گھنٹے بعد مردہ حالت میں اسپتال لے جایا گیا: نئی تفصیلات سامنے آگئیں

ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ 7 صفحات پرمشتمل ہے جس کے 2 صفحات پر ارشد شریف کے اسکیچ ہیں جب کہ اسکیچز میں ارشد شریف کو لگنے والے زخموں کی تفصیل کے ساتھ نشاندہی کی گئی ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہےکہ ہائی پروفائل کیس ہونے کے باعث پوسٹ مارٹم رپورٹ تحریرکرنے کو ترجیح دی کیونکہ ٹائپنگ میں رپورٹ کی تبدیلی کے خدشات تھے۔
رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کے دائیں ہاتھ کے چار ناخن موجود نہیں تھے اور ان کی دائیں کلائی پر رگڑ کا نشان موجود تھا جب کہ ارشد شریف کی کھوپڑی کی بائیں جانب کی ہڈی غائب تھی اور ان کے دماغ کے بائیں جانب کا حصہ متاثر ہوا۔

ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ کو جمع کروادی گئی ہے جب کہ رپورٹ ان کی والدہ، دونوں بیویوں اور اٹارنی جنرل کوبھی دی گئی ہے۔ جس کے مطابق ارشد شریف کی موت زخم آنے کے 10 سے30 منٹ کے درمیان ہوئی، ان کی موت دماغ اور دائیں پھیپھڑے متاثرہونے سے ہوئی، ارشد شریف کی لاش پر 12 زخم پائے گئے تھے جب کہ ان کی بائیں آنکھ کے گرد سیاہ نشان تھا۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ارشد شریف کی گردن کے بائیں جانب زخم موجود تھا، ان کی کمر کے بالائی حصے پر زخم کا نشان پایا گیا اور کمر پر موجود زخم کے گرد سیاہ نشان موجود تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: