پاکستانتازہ ترین

نئے آرمی چیف کا اعلان 25 نومبر کو کرینگے. خواجہ آصٍف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کا اعلان 25 نومبر کو کریں گے۔ تعیناتی سینئر ترین جرنیل میں سے ہوگی۔ کسی کو وائس چیف آف آرمی سٹاف نہیں لگایا جا رہا ۔ نواز شریف کوہم نے یہ بتایا کہ آرمی چیف تعیناتی کی وہی ٹائم لائن فالو کریں گے جو آپ کے دور میں تھی ۔ پانچ چھ نام فوج کی طرف سے آئیں گے جن پر بطور قائد نواز شریف سے مشاورت ہو گی اور فوج سے بھی مشاورت ہو گی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی سمری 18 نومبر کے آس پاس آئے گی اور قوم کو 25 نومبر کو نئے آرمی چیف کا پتا لگ جائے گا۔۔ وائس چیف آف آرمی اسٹاف سے متعلق قیاس آرائیاں میڈیا کی جانب سے پیش کردہ آپشنز اور فارمولے ہیں۔۔

انہوں نے کہا کہ میں بطور وزیر دفاع تیسرے آرمی چیف کی سمری بھیجوں گا۔ نواز شریف دور میں جنرل راحیل اور جنرل باجوہ کی سمری 18 تاریخ تک بھیجی تھی 25 تاریخ کے پاس نواز شریف نے نام کا اعلان کیا تھا۔ عمران خان جان بوجھ کر اس عمل کوگزشتہ سال سے متنازعہ بنارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: