تازہ ترینکھیل

ثانیہ مرز اور شعیب میں علیحدگی معمہ بن گئی

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی افواہوں میں نیا موڑ آگیا۔ شعیب ملک نے ٹویٹر پر ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارکباد دے کر سب کو الجھن میں ڈال دیا۔

شعیب ملک نےٹویٹر پر ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارکباد دی ، شعیب ملک نے ٹویٹر پر ثانیہ مرزا کے ہمراہ اپنی تصویر بھی شئیر کی۔انہوں نے ثانیہ مرزا کے نام اپنے پیغام میں لکھا کہ” آپ کی صحت مند اور خوشگوار زندگی کی خواہش ہے! سالگرہ کے دن کا بھرپور مزہ لیں ”


یاد رہے کچھ روز قبل ایک خلیجی اخبار نے اپنی رپورٹ میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکی طلاق خبر دی تھی ، تاہم اس جوڑے نے اب تک اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: