پاکستانتازہ ترین

ٹیم جس طرح فائنل میں پہنچی پوری قوم کو انہیں مبارک باد دینی چاہیے. عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں ٹیم نے بڑی جان ماری اور آخری گیند تک لڑے لیکن کچھ معاملات انسان کے ہاتھ میں نہیں ہوتے، ٹیم جس طرح فائنل میں پہنچی پوری قوم کو انہیں مبارک باد دینی چاہیے۔ میں نے بڑی دیر کے بعد کرکٹ دیکھی میں کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان کے پاس بہترین باولنگ اٹیک ہے .
عمران خان نے کہا کہ انہیں اس چیز کا علم ہے کہ قوم ایک صدمے سے گزر رہی ہے کیونکہ ہم سب امید لگا کر بیٹھے تھے کہ اس بار ہم ورلڈ کپ جیتیں گے، سب سے پہلے تو یہ کہ ہار جیت ہوتی ہے، وہ جب کپتان ہوتے تھے تو کھلاڑیوں سے کہتے تھے کہ آخری گیند تک لڑو اور پوری کوشش کرو، جب انسان نے پوری کوشش کی ہوتی ہے اور نتیجہ حق میں نہیں آتا تو پھر انسان سمجھ جاتا ہے کہ یہ اللہ کی مرضی ہے، فائنل میں پاکستانی ٹیم نے بڑی جان ماری اور آخری گیند تک کوشش کرتے رہے۔
انہوں نے کہا شاہین آفریدی کو انجری ہوگئی، اس کا تو کوئی کچھ نہیں کرسکتا، اسے انجری بھی ایسے وقت پر ہوئی جب وہ فرق ڈال سکتا تھا اور گیم چینج ہوسکتی تھی لیکن اس کے باوجود ہماری ٹیم جس طرح فائنل میں پہنچی ہے پوری قوم اس کو مبارکباد دے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: