تازہ ترینشوبز

مہوش حیات قطر جا پہنچیں، ویڈیو وائرل

اداکارہ مہوش حیات قطر میں چھا گئیں انہوں نے قطر کے دارالحکومت کے ایک پُر تعیش ہوٹل کی چھت پر بنے ہیلی پیڈ پر بنائی گئی اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئرکردی. مہوش حیات نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بلندی کا احساس ہو رہا ہے، یہ جگہ کتنی تازہ اور شفاف ہے۔ مداحوں نے دلفریب مناظر، دیدہ زیب لباس اور اداکار کی خوبصورتی کی داد دی۔


مہوش حیات ان دنوں قطر میں ہیں جہاں فٹبال ورلڈ کپ شروع ہونے والا ہے۔مہوش حیات نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مہوس حیات سبز لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں اور دوحہ کی ایک بلند و بالا ہوٹل کی چھت پر بنے ہیلی پیڈ پر چہل قدمی کر رہی ہیں۔ اداکارہ نے پوسٹ میں گرین انرجی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
ہیلی پیڈ پر شوٹنگ کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ سرخ قالین بچھایا گیا تھا اور خوش نما تکیے بھی رکھے تھے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کسی اشتہار کی شوٹنگ ہے تاہم اداکارہ نے اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: