تازہ ترینکھیل

شاہین کی انجری نہ ہوتی تو نتیجہ بدل سکتا تھا۔ بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ کو جیت کے لیے مبارک باد دیتا ہوں جبکہ شائقین کرکٹ ہمیں سپورٹ کرنے آئے ان کا بہت شکریہ۔ہمارا جہاں بھی میچ ہوا ہمیں بہت سپورٹ ملی۔مڈل آڈر پر خاصی تنقید ہو رہی تھی لیکن ورلڈ کپ میں مڈل آڈر نے اچھا پرفارم کیا، اوور آل ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، شاہین کی انجری نہ ہوتی تو نتیجہ بدل سکتا تھا۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے فائنل میں پہنچنا اعزاز رہا ،میرے خیال سے ہم نے 20 رنز کم بنائے ہماری بولنگ دنیا کی تیز ترین بولنگ ہے ،بدقسمتی سے شاہین آفریدی انجری کا شکار ہوئے ۔ بابر نے کہا کہ افسوس ہوا فائنل ہارنے کا، ہم نے 20 رن کم بنائے لیکن پھر بھی بولرز نے ایفرٹ دکھائی، شاہین کی انجری سے بھی اچھا موقع ہاتھ نہ آسکا۔ دباؤ نہیں لیا، وکٹیں جلدی گرتی چلی گئیں، پاٹنر شپ بنانے کی وجہ ڈاٹ گیندیں زیادہ ہوگئیں، اس وقت ایک اچھی پاٹنرشپ کی اشد ضرورت تھی، ڈاٹ بالز پاکستان ٹیم کی خامی رہی ہے جس کو دور کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: