پاکستانتازہ ترین

کھیلوں میں نمایاں مقام کا حصول سازگار ماحول کی فراہمی سے جڑا ہے۔آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کھیلوں میں نمایاں مقام کا حصول سازگار ماحول کی فراہمی سے جڑا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یادگارشہدا پر حاضری،فاتحہ خوانی کی۔ آرمی چیف نے مادروطن کے دفاع کیلئے جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے لاہور کیریژن میں اسپیشل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ اور اسٹیٹ آف آرٹ ہاکی ایرینا کا بھی افتتاح کیا۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ہاکی کے سابق کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی۔آرمی چیف نے کہا کہ نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں، کھیلوں کے بہترمعیار حاصل کرنے کیلئے تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: