پاکستانتازہ ترین

وجیہہ سواتی کے قتل کے مرکزی مجرم سابق شوہر رضوان حبیب کو سزائے موت کا حکم

پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کے مرکزی مجرم سابق شوہر رضوان حبیب کو سزائے موت سنا دی گئی.
مجرم رضوان حبیب نے اپنی سابقہ بیوی وجیہہ سواتی کو اربوں روپے مالیت کی جائیداد کا جھگڑا طے کرنے کے بہانے پاکستان بلا کر قتل کر دیا تھا۔

راولپنڈی کی مقامی عدالت نے وجیہہ سواتی قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے فیصلہ سنایا، فیصلے کے وقت تمام ملزمان عدالت میں موجود تھے۔ مرکزی مجرم رضوان حبیب کو سزائے موت، 10 سال قید اور جرمانے کی سزا بھی سنائی، مقتولہ کے سابق سسر ملزم حریت اللہ اور ملازم سلطان کو لاش کی بے حرمتی پر7 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، دیگر ملزمان رشید اور زاہدہ کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کردیا گیا۔

وجیہہ سواتی قتل کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے وقت امریکی سفارت خانہ کے 4 سینئر اہلکاراور ایف بی آئی ٹیم بھی عدالت میں موجود تھی، امریکی ایف بی آئی افسر نے فیصلے کو بہترین قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: