تازہ تریندلچسپ و حیرت انگیز

ٹوئیٹر پر برے دنوں کا غلبہ،ایلون مسک نے دیوالیہ ہونے کی خبر دیدی

ایلون مسک نے ٹوئٹر کیا خریدا کہ ٹوئیٹر کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔
اب تو ایلون مسک نے کمپنی کے دیوالیہ ہونے کا امکان ظاہر کر دیا۔
یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ کہ ٹوئٹر کی ملکیت ایلون مسک کے پاس جانے کے بعد سے کچھ بڑی کمپنیوں نے سوشل میڈیا نیٹ ورک کو اشتہارات دینا بند کر دیئے ہیں اور کمپنی پر قرضوں کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔

ایلون مسک نے ملازمین کو بھیجی گئی ایک ای میل میں کہا ہے کہ کمپنی کو ہنگامی بنیادوں پر 8 ڈالر کا سبسکرپشن پلان ٹوئٹر بلیو میں پیش رفت کی ضرورت ہے۔ اس وقت ٹوئٹر پر مشکل وقت ہے اور کمپنی کی معاشی صورتحال اچھی نہیں ہے جس کی وجہ سے دیوالیہ ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

ایلون مسک نے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی سہولت ختم کر دی ۔ انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین ہر ہفتے کم از کم 40 گھنٹے آفس میں کام کریں گے اور گھروں سے صرف اسی وقت کام کرنا ممکن ہو گا جب وہ خود اس کی اجازت دیں گے۔انہوں نے ملازمین کو کہا کہ کمپنی کی کم از کم 50 فیصد آمدنی سبسکرپشن کے زریعے ہونی چاہیے اور اشتہاری بزنس پر کم سے کم انحصار کیا جانا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: