پاکستانتازہ ترین

نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری

حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کوسفارتی پاسپورٹ وزارت خارجہ کی حتمی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ آئندہ پانچ سال کے لئے جاری کیا گیا ہے، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے آفس سے سفارتی پاسپورٹ میاں نواز شریف کو بھجوایا دیا گیا ہے۔سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا سفارتی پاسپورٹ اشتہاری ہونے پر سابق حکومت نے منسوخ کردیا تھا۔

واضح رہے کہ موجودہ وفاقی حکومت ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف عام پاسپورٹ پہلے ہی جاری کرچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: