پاکستانتازہ ترین

جو مارنا چاہتے ہیں وہ دوبارہ بھی حملہ کر سکتے ہیں.عمران خان

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ جو انہیں مارنا چاہتے ہیں وہ دوبارہ بھی حملہ کر سکتے ہیں ، شفاف تحقیقات کے لیے صرف چیف جسٹس پر اعتماد ہے ۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا جب میں گر گیا تو وہاں سامنے ایک اور شوٹر تھا ، جب اس نے فائر کیا تو گولیاں میرے اوپر سے گزر گئیں ۔
میں دو خاندانوں کی سیاست پر اجارہ داری ختم کرنے کے لیے سیاست میں آیا ۔ ایک سازش کے تحت جب ان خاندانوں کو دوبارہ مسلط کیا گیا تو میں نے فیصلہ کیا کہ میں گھر پر نہیں بیٹھوں گا ۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کا تعلق آقا اور غلام جیسا ہے ۔ جب پاکستان کی ضرورت پڑتی ہے اپنے مقصد کے لیے پاکستان کو استعمال کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنی عزت ہم نے خود کم کی ہے ۔ اس کے لیے میں امریکا کو زیادہ الزام نہیں دیتا ، ہم نے خود کو ٹیشوپیپر کی طرح استعمال ہونے دیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: