تازہ ترینکھیل

پاکستان ویمنز کا آئرلینڈ ویمنز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ

پاکستان ویمنز نے آئرلینڈ ویمنز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کر دیا، تین میچز پر مشتمل ون ڈے میچز کی سیریز تین صفر سے اپنے نام کرلی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستانی ویمنز نے 226 رنز کا ہدف پانچ وکٹ پر پورا کرلیا۔صدف شمس 72 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ کپتان بسمعہ معروف نے 57 رنز کا حصہ ڈالا، وہ 121 ون ڈے میچز میں ملک کی نمائندگی کرنے والی پہلی کھلاڑی بھی بن گئیں۔
آئرلینڈ ویمنز ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 225 رنز بناکر آوٹ ہوئی۔ لیپال نے 65 رنز اسکور کیے جبکہ ایمی ہنٹر نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔

غلام فاطمہ نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا.تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 12 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی 14 اور تیسرا 16 نومبر کو شیڈول ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: