پاکستانتازہ ترین

اپنے پیشہ ورانہ فرائض پر توجہ مرکوز رکھیں، آرمی چیف کا افسران سے خطاب

آرمی چیف نے کہا ہے کہ ہمیشہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض پر توجہ مرکوز رکھیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کا دورہ کیا۔ کور ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ جنرل باجوہ نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔آرمی چیف نے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے امن اور استحکام کے حصول میں فارمیشن کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہدا کی قربانیوں کے مرہون منت ہیں جنہوں نے سماجی ، اقتصادی ترقی کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: