پاکستانتازہ ترین

عمران خان کا ایف آئی آر چیلنج کرنے کا اعلان

معلوم تھا گوجرانوالہ یا گجرات میں حملہ ہو گا ، قتل کرنے کی کوشش ہو گی ، اسلئے ویڈیو ریکارڈ کروا دی

چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کنٹینر پر حملے کی ایف آئی آر کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ۔

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مجھے معلوم تھا کہ مجھ پر گوجرانوالہ یا گجرات میں حملہ ہو گا ، قتل کرنے کی کوشش ہو گی ، اس لیے ویڈیو ریکارڈ کروا دی ، جب ہم مضبوط ہونے لگے تو دوسرا منصوبہ تیار کیا گیا.
عمران خان نے کہآ دوسرا منصوبہ مذہبی انتہا پسندی جیسے سلمان تاثیر کا قتل ہوا، ضمنی الیکشن جیت کر مزید مضبوط ہوتے گئے ، جلسے میں بھی اعلان کیا تھا کہ سلمان تاثیر جیسے قتل کا پلان ہے ، جن لوگوں کے نام دیئے ہیں اگر وہ ملزم نہیں تو تفتیش میں نکل جائیں گے . عمران خان نے کہاجن لوگوں کے نام دئیے اگر وہ ملزم نہیں تو تفتیش میں نکل جائیں گے، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے نیچے سب ہیں، ملزم نوید کی حفاظت کی ذمہ داری پنجاب حکومت کی لگا دی ہے، ملزم نوید کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے اور جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، سعد رضوی نے خود کو ملزم نوید کے بیان سے بہترین انداز میں علیحدہ کیا، فوج مثبت انداز میں اپنا بہترین کردار ادا کرسکتی ہے۔

عمران خان نے کہا اگر ملک کا انتظام چلانا ہے تو اقتدار کے ساتھ اختیار بھی ملنا چاہئے، میرا فوج سے کوئی ایشو نہیں صرف احتساب کے مسئلے پر مسئلہ ہوا۔آرمی چیف کی توسیع سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ ملین ڈالر سوال ہے۔

انہوں نے کہا کبھی اتحادی حکومت نہیں بننی چاہیے ورنہ ہمیشہ بلیک میل ہوتے رہیں گے، دو تہائی اکثریت ہو تو وزیر اعظم مضبوط ہوتا ہے اور بہتر انداز میں کارکردگی دکھا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: