پاکستان

شکاس میں آپریشن، دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید

ضلع خیبر کے علاقے شکاس میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد کمانڈرلیاقت علی عرف شاہین مارا گیا ، ایک فوجی جوان شہید ہو گیا.
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردلاپتہ افراد کی فہرست میں بھی شامل تھا،ہلاک دہشتگردی سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدہوا۔
ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی سلیم خان شہیدہو گیا،28 سالہ سلیم خان شہید کا تعلق صوابی سے تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: