تازہ ترینکھیل

ٹھنڈی ہوا موجود، موسم بھی یخ. بارش نہیں ہوگی ، سڈنی سے بڑی خبر آگئی

دنیا بھر سے کرکٹ کے شائقین کی نگاہیں سڈنی گراونڈ کی جانب لگی ہوئی ہیں۔ جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلا جائے گا

شائقین کےلئے خوشخبری ہے کہ بارش میچ داخل نہیں ہو سکے گی موسم یخ ہے ٹھنڈی ہوا بھی موجود ہے دونوں ٹیموں پر موسم اثر انداز نہیں ہوگا ۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کی پچ سے متعلق بتایا گیا ہےکہ اس گراؤنڈ کی پچ ہمیشہ بلے بازوں کے لیے بہترین رہی ہے اس لیے دونوں جانب سے کل تابڑ توڑ رنز اسکور کیے جانے کا امکان ہے جب کہ پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم 170 سے 180 تک کا ٹارگٹ دے سکتی ہے۔

آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات کے مطابق سڈنی میں بارش کے امکانات 8 سے 24 فیصد امکانات ہیں، عام طور پر مطلع صاف رہے گا تاہم جزوی طور پر ابر آلود بھی ہوسکتا ہے
۔سڈنی میں آج درجہ حرارت دن کے اوقات میں 22 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جب کہ 15 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: