پاکستانتازہ ترین

باغی سے سیاست تک ،صبا قمر کی آرزو پوری

اداکارہ صبا قمر سیاستدان اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے گیٹ اپ میں سامنے آگئیں۔
انہوں نے یہ روپ نئی ویب سیریز ’’ منڈی‘‘ کے لئے دھاراہے ۔ اس ڈرامے کی ریکارڈنگ لاہور میں جاری ہے ۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ صبا قمر اور میکال ذوالفقار نے پہلی بار تصویر شیئر کی ہے جس میں میں نئیر اعجاز،عثمان پیر زادہ اور
عینی جعفری سمیت بہت سے فنکار شامل ہیں جبکہ اویس خان ڈائریکٹر ہیں۔
ان کا یہ کردار مریم نواز سے مماثلت رکھتا ہے کیونکہ ان کا گیٹ اپ بھی مریم نواز جیسا ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ صبا قمر نے اکثر انٹرویوز اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ اب بڑی اسکرین پر کسی بھی سیاسی شخصیت کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔
وہ مریم نواز شریف سے متاثٖر ہیں اور ان کا کردار ادا کرنا چاہیں گی کیونکہ اُنہیں لگتا ہے کہ وہ یہ کردار اچھا ادا کرسکتی ہیں۔
فن کی دنیا میں صبا قمرکا شمار ان اداکاراوں میں ہوتا ہے جو چیلنجنگ کرداروں میں نمودار ہوتی ہیں
صبا قمر نے ڈرامے باغی میں اداکاری کی تھی جس کو ملک بھر میں سراہا گیا تھا ۔
انہوں نے بھارت میں اداکار عرفان خان فلم ہند میڈیم میں کام کیا تھا اور بھارت میں بھی اپنے فن کا لوہا منوایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: