پاکستانتازہ ترین

پیمرا نے عمران خان کی تقاریر پر پابندی لگادی

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تقاریر اور پریس کانفرنس نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی۔

اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عمران خان کی تقاریر دکھانے پر پابندی پیمرا کے آرڈیننس 2002 کے تحت عائد کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے عمران خان کی تقاریر پر پابندی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج پھر ثابت ہوا سیاست کے لبادے میں گروہ اقتدار پر قابض ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے جو بیانیہ پیش کرنے کی کوشش کی اسے قوم رد کر چکی، آج پاکستان کی سیاسی و سماجی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔منی لانڈرنگ، سازش و شرانگیزی جیسے جرائم میں ملوث شخص وزیراعظم بنا بیٹھا ہے، ملک میں انسانی حقوق کی پامالی کی سیاہ تاریخ رقم ہورہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: