پاکستانتازہ ترین

سابق وزیراعظم پر حملہ ہوتا ہے اور تھانہ لیت و لعل سے کام لے رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ بے بس دکھائی دیتے ہیں جو عیاں ہے۔ سابق وزیراعظم پر حملہ ہوتا ہے اور تھانہ لیت و لعل سے کام لے رہا ہے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا لگتا ہے پولیس دباؤ کا شکار ہے، ملزم کااقبالی بیان منٹوں میں وائرل کردیا گیا، آئی جی پنجاب کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔ عمران خان کی طبیعت سنبھل رہی ہے اور ڈاکٹرز عمران خان کی ریکوری سے مطمئن ہیں۔ عمران خان جلد صحتیاب ہو کر اسپتال سے ڈسچارج ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا اور ایف آئی آر درج کرانا ہر شہری کا حق ہے لیکن 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔ جن پر الزام لگا ہے ان کے ماتحت کیسے شفاف انکوائری ہو گی؟ اور مدعی ملک کا مقبول ترین لیڈر ہے جو سابق وزیراعظم بھی ہے۔ لگ یہ رہا ہے کہ کچھ لوگ بے بس دکھائی دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تحقیقات کا آغاز ہی نہیں ہوا ہے جبکہ حقیقت اور الزامات میں فرق صرف تحقیقات سے ہی تلاش کیا جاسکتا ہے۔ ملزم کی ویڈیو کون جاری کر رہا ہے ؟ کیا یہ پنجاب حکومت نے جاری کی ؟ملک کی سب سے بڑی پارٹی کے سربراہ پر حملہ کیا گیا اور ہم آئی جی پنجاب کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔ کل پنجاب کابینہ میں بھی یہ بات ڈسکس ہوئی ہے اور فائرنگ کے واقعے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: