Uncategorized

ایف آئی آر درج کرانے کے معاملے پر پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ پنجاب میں اتفاق نہ ہوسکا

وزیرآباد میں لانگ مارچ اور عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج کرانے کے معاملے پر پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ پنجاب میں اتفاق نہ ہوسکا جس کے باعث مقدمہ درج نہیں ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان پر حملے کے واقعہ کی ایف آئی آر تاحال درج نہ ہو سکی، ایف آئی آر کے اندراج کے معاملے پر وزیراعلیٰ پرویز الہی اور پی ٹی آئی قیادت میں اتفاق نہ ہوسکا۔

چوہدری پرویز الہی نے ایف آئی آر میں نامزد کردہ تین ملزمان کے حوالے سے عمران خان سے چوبیس گھنٹے میں دو ملاقاتوں کے باوجود معاملہ طے نہ ہو سکا۔
مزید پڑھیں: عمران خان پر قاتلانہ حملے میں رانا ثنا اور شہباز شریف کیخلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا، پی ٹی آئی

وزیر اعلیٰ پنجاب واقعے کی قانون کے مطابق ایف آئی آر درج کروانا چاہتے ہیں جبکہ پی ٹی آئی قیادت اعلان کے مطابق تین اہم شخصیات کے خلاف ایف آئی آر درج کرانا چاہتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: