پاکستانتازہ ترین

آئی ایم ایف سے مذاکرات سے پہلے منی بجٹ لائے جانے کا امکان

وفاقی حکومت کے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات سے پہلے منی بجٹ لائے جانے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف سے پاکستان کے مذاکرات رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ہوں گے، اس سے قبل یہ مذاکرات گزشتہ روز شروع ہونا تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف پیٹرولیم لیوی کی شرح سے مطمئن نہیں اس لیے آئی ایم ایف سے مذاکرات سے قبل منی بجٹ لایا جا سکتا ہے جس کا مقصد آمدن بڑھا کر آئی ایم ایف کو منانا ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے پھر ڈو مور کا مطالبہ کیا جا رہا ہے جس سے پیٹرولیم مصنوعات پھر مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ کا بتانا ہے کہ ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مختلف امپورٹڈ اشیا پر2 فیصد ڈیوٹی عائد ہونے کا امکان ہے جبکہ ہائی آکٹین پیٹرول پر فوری 11 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہو سکتا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی شرح 50 روپے تک بڑھائی جا سکتی ہے جس کی منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں لی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: