پاکستانتازہ ترین

کنٹینر پر فائرنگ کرنیوالا پکڑا گیا، عمران خان کے پاوں پر گولی لگی ، فواد چودھری کی تصدیق

تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کرنیوالے حملہ آور کی ویڈیو سامنے آگئی ۔ حملہ آور کا نام فیصل بٹ بتایا گیا ہے
حملہ آور نے کنٹینر پر اندھا دھند فائرنگ کرکے فرار کرکے فرار ہونے کی کوشش کی جو ناکام بنا دی گئی اور حملہ آور کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے عمران خان کو گولی لگی ہے عمران خان کے پاوں میں گولی لگی ہے ۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید، احمد چھنا اور عمرڈار فائرنگ سے زخمی ہو ئے ۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عمران خان کو لاہور لایا جا رہا ہے ۔عمران خان کی حالت بہتر بتائی گئی ہے اور وہ اپنے کارکنوں کے بارے میں ہی پوچھ رہے ہیں۔ لانگ مارچ کا اگلا لائحہ عمل کیا ہوگا اس بارے میں عمران خان ہی بتائیں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرآباد میںعمران خان کے کنٹینر پر ہونیوالی فائرنگ سے چھ افراد زخمی ہوئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: