پاکستانتازہ ترین

ہمارے پاس اسلام آباد کو بند کرنے اور دوسرا آپشن اسمبلیاں توڑنے کا ہے۔اسد قیصر

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس اسلام آباد کو بند کرنے اور دوسرا آپشن اسمبلیاں توڑنے کا ہے۔ فیصل واوڈا کو پارٹی نے بہت عزت دی۔ پارٹی میں اور کوئی فیصل واوڈا نہیں۔ ہمارے پاس اسلام آباد کو بند کرنے، لاک ڈاؤن کا آپشن ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے اسد قیصر نے کہا پرویزالہیٰ بھی اسمبلی توڑنے کیلئے عمران خان کے اشارے کے منتظر ہیں۔ ہم چاہتے ہیں حکومت بیٹھ کر الیکشن کیلئے بات کرے۔ مسلم لیگ ن مارشل لاء کے حق میں ہے۔ مذاکرات ہوں یا نہ ہوں ،ہم اپنے ٹارگٹ پر پہنچیں گے۔ ہم نے بھی اپنے کارڈ پلے کرنے ہیں۔ ہمیں چیزوں کی سمجھ ہے۔ ان کی حکومت روز بروز غیرمقبول ہوتی جا رہی ہے۔

اسد قیصر نے کہا ہماری حکومت میں انڈسٹری زیادہ پروان چڑھی۔ اس وقت اعصاب کی جنگ ہے۔ ان کو پتا ہے کہ وہ پنجاب سے فارغ ہو چکے ہیں۔ مذاکرات پر کچھ نہ کچھ چینل چل رہا ہے۔ ہم اپنے حلقوں میں جلسے کر رہے ہیں۔ کل میرے تین جلسے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: