پاکستانتازہ ترین

نواز شریف کو انکے حلقے میں ہرا دوں گا، آصف زرداری کے پیچھے سندھ آ رہا ہوں.عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے لندن میں بھگوڑا نواز شریف اور آصف زرداری مل کر سازش کر رہے ہیں۔ آصف زرداری کا ولایتی بیٹا تو اردو انگریزی کی طرح بولتا ہے۔عمران خان نے الیکشن کمشنر کے خلاف ہرجانے کے لیے عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔

عمران خان نے لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم اگر آزاد نہیں ہوتی تو اس کی عزت نہیں ہوتی اور پرواز کے لیے اللہ نے انسان کو پر دیئے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف کو ان کے حلقے میں ہرا دوں گا اور آصف زرداری کے پیچھے سندھ آ رہا ہوں۔ میں نواز شریف نہیں کہ ملک سے فرار ہو جاؤں جبکہ نواز شریف نے میڈیکل رپورٹس میں بھی دھاندلی کی اور باہر گئے لیکن میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتیں عوام کے بنیادی حقوق کی حفاظت کرتی ہیں لیکن عام آدمی کچہری میں رلتا ہے اور اس کی شنوائی نہیں ہوتی۔ عام آدمی کے بنیادی حقوق نہیں ہوتے کیونکہ وہ غلام ہوتے ہیں۔ حکومت کو اسکرپٹ باہر سے ملتا ہے اور حکومت کو اسکرپٹ دیا جاتا ہے کہ روس سے سستا تیل نہیں لینا۔ ارشد شریف کو ملک چھوڑنا پڑا اور اسے شہید کر دیا گیا۔ مجھ پر درجنوں مقدما ت درج کیے گئے اور الیکشن کمشنر کے خلاف تو میں ہرجانے کے لیے عدالت جاؤں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: