پاکستانتازہ ترین

شیڈول تبدیل، لانگ مارچ کی اسلام آباد آمد میں تاخیر

لانگ مارچ کی اسلام آباد آمد میں تاخیر ہوگی۔،پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کا نیا شیڈول جاری کردیا.اس سے قبل جاری کردہ شیڈول کے مطابق مارچ کو جمعے کو اسلام آباد پہنچنا تھا۔

لانگ مارچ آج گوجرانولہ سے روانہ ہوگا اور کل گکھڑ کے مقام پر پہنچے گا۔ جمعرات کو وزیرآباد اور گجرات پہنچے گا۔ لانگ مارچ جمعہ کو لالہ موسیٰ اور ہفتہ کو کھاریاں پہنچے گا۔ نئے شیڈول کے مطابق مارچ اتوار کو جہلم پہنچے گا۔

راولپنڈی میں لانگ مارچ کے استقبال کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ۔ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تصاویر کے ہیوی بل بورڈز مری روڈ پر نصب کردیے گئے۔میٹرو ٹریکس پر بھی خوش آمدید کے بینرز آویزاں کردیے گئے۔پی ٹی آئی لانگ مارچ ممکنہ طور پر مری روڈ سے شہر میں داخل ہوگا اور فیض آباد انٹرچینج سے اسلام آباد میں داخل ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: