تازہ ترینشوبز

امریکی ریپر ٹیک آف قتل

امریکی ریپر ٹیک آف کو ہیوسٹن میں گولی مار کر قتل کردیا گیا۔
28 سالہ امریکی ریپر ٹیک آف کا اصل نام کرشنک کھری بال تھا جو کہ امریکا کے معروف ہپ ہاپ موسیقی گروپ میگوس کا حصہ تھا۔ ٹیک آف امریکی ریاسٹ ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں اپنے انکل اور بینڈ کے رکن کے ساتھ باؤلنگ ایلے میں موجود تھے جہاں انہیں گولی مار کر قتل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ٹیک آف کو سر اور گردن پرگولیاں لگیں، معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ میگوس کا شمار امریکا کے مقبول ہپ ہاپ موسیقی گروپوں میں ہوتا ہے، میگوس نے امریکی نوجوانوں میں ریپ میوزک کے نئے طریقے متعارف کروائے جنہیں کافی شہرت اور مقبولیت حاصل ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: