پاکستانتازہ ترین

صدف نعیم دوڑ کیوں رہی تھی ، ویڈیو سامنے آگئی

صحافی اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں اپنی جان کی بھی پرواہ نہیں‌کرتے . وہ قلم کی مدد سے جنگ کرتے ہیں اور کبھی بھی پیچھے نہیں رہتے .
ایسا ہی کام خاتون صحافی نے کر دکھایا صدف نعیم نے کام کی اولیت دکھا دی . مرنے سے کچھ دیر سے پہلے کی ایک ویڈیو سامنے آگئی . جس نے یہ ویڈیو دیکھی اس کی آنکھوں میں آنسو آگئے
اس لئے نہیں کہ یہ ویڈیو دردناک ہے یا خوفناک ہے . نہیں‌بلکہ اس ویڈیو میں ایک صحافی کی اپنے کام سے محبت دیکھی جا سکتی ہے .
اور پھر صدف نعیم نے تو خاتون ہوتے مردانہ وار کام کیا. وہ ویڈیو میں دوڑتی ہوئی نظر آرہی ہیں وہ کنٹینر کے پیچھے دوڑ رہی ہیں کہ اس تک رسائی کرکے اپنا کام کریں.
صدف نعیم جب اتوار کی صبح گھر سے نکلیں تو ان کے بچوں نے کہا کہ ماما آج چھٹی کرلیں نہ جائیں ہم آپ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں لیکن صدف نے اپنے کام کو اولیت دیتے ہوئے کہا
وقت پھر گزار لیں گے لیکن کام پہلے ہے.

اور صدف نے اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے اگلے جہاں کا راستہ پکڑ لیا.
صدف نعیم کے شوہر نعیم کے مطابلق صدف کو اپنے کام سے عشق تھا وہ اس سلسلے میں اپنی ذاتی اہم ترین مصروفیت کو بھی ترک کر دیا کرتی تھی اور کام کو ترجیح دیا کرتی تھی .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: