پاکستانسیاست

الیکشن سے فرار ہونے کیلئے مذاکرات کا ڈھونگ رچایا جا رہا ہے . شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت الیکشن سے فرار ہونے کیلئے مذاکرات کا ڈھونگ رچا رہی ہے۔

ٹوئیٹر پر انہوں نے کہا جوحقیقی بااختیارہیں وہ ملک کی بہتری کے لئے الیکشن کروائیں، ایف آئی اے میری گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس پر دباؤ ڈال رہی ہے،31 اکتوبر کو میری قبل از گرفتاری ضمانت کی لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی۔ اداروں نے بھی کہا ہے کہ پرامن مارچ کی کوئی پابندی نہیں، 4 نومبر ہم روات سے لانگ مارچ کا اسلام آباد کےلئے تاریخی استقبال کریں گے۔

انہوں نے کہا حکومت کا ریڈ زون اسلام آباد کی توسیع کا فیصلہ سیاسی تصادم کو دعوت دینا ہے، ریڈزون کو زیرو پوائنٹ تک توسیع دینا سپریم کورٹ کے لانگ مارچ کی اجازت کی نفی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: