بین الاقوامیتازہ ترین

افتتاح کے پانچ دن بعد پل بندوں سمیت دریا میں جا گرا

بھارت میں افتتاح کے چند دنوں بعد ہی کیبلز کے ذریعے بنایا گیا دریا کا پل گرگیا واقعہ بھارتی شہر گجرات کے موربی ضلع میں پیش آیا جہاں مچھو دریا پر 5 روز قبل ہی بنایا گیا کیبل پُل دریا میں گر گیا۔ پُل پر درجنوں افراد موجود تھے جو پُل کے ساتھ ہی دریا میں گرگئے۔


دریا میں پانی زیادہ نہ ہونے کے باعث کوئی شخص ڈوبا نہیں۔ چند افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جنھیں اسپتال میں مرہم پٹی کے بعد جانے کی اجازت دیدی گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیبل پل دریا کے بیچوں بیچ گرا ہوا ہے اور چند مسافر ٹوٹے ہوئے پل پر کھڑے ہیں
جب کہ بقیہ افراد بھی ٹوٹے ہوئے پُل سے آہستہ آہستہ اتر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: