پاکستانتازہ ترین

ارشد شریف کی میزبانی کرنے والے بھائیوں وقار اور خرم کا بیان ریکارڈ

کینیا میں صحافی ارشد شریف کی میزبانی کرنے والے بھائیوں وقار اور خرم نے پاکستان سے جانے والی تحقیقاتی ٹیم کو بیان ریکارڈ کرادیا.میڈیا رپورٹس کے مطابق وقار احمد نے اپنے بیان میں تحقیقاتی ٹیم کو بتایا کہ ارشد شریف دو ماہ سے ان کے گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، انہوں نے نیروبی سے باہر اپنے لاج پر ارشد شریف کو کھانے پر مدعو کیا تھا، واقعے کے روز ارشد شریف نے لاج پر ساتھ کھانا کھایا، کھانے کے بعد ارشد شریف میرے بھائی خرم کے ساتھ گاڑی میں نکلے، آدھے گھنٹے بعد گاڑی پر فائرنگ کی اطلاع آئی۔

وقار احمد کے مطابق 18 کلومیٹر کی کچی سڑک تھی جس پر ایک جگہ پتھر پڑے ہوئے تھے جنہیں کراس کرتے ہی فائرنگ شروع ہوگئی. دونوں بھائیوں نے ٹیم کو بتایا کہ ارشد شریف کا موبائل فون اور آئی پیڈ کینیا کے حکام کے حوالے کردیے تھے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: