پاکستانتازہ ترین

ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 جوان شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ شہید ہونے والے اہلکاروں میں 33 سالہ نائیک ساجد حسین اور 26 سالہ سپاہی محمد اسرار شامل ہیں۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی گئی تھی۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: