پاکستانتازہ ترین

چیف جسٹس اعظم سواتی کے بیان پر ایکشن لیں. عمران خان

سربراہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس اعظم سواتی کے بیان پر ایکشن لیں ، شہباز گل پر بھی تشدد کیا گیا ۔

لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ ہم انسان ہیں بھیڑ بکریاں نہیں ، 75 سال کے سینیٹر کو پوتے پوتیوں کے سامنے مارا گیا ۔ غلام کی پرواز کبھی اونچی نہیں ہوتی ، یہ چور 1100 ارب کا ڈاکا معاف کرانے آئے ہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ اپکو پتہ ہونا چاہیے کہ میں 70 سال کی عمر میں کیوں باہر نکلا ہوں ۔ میں چاہتا ہوں قوم کی تربیت ہو اور اسے معلوم ہو آزادی کیا ہوتی ہے ۔ عوام کو آزادی کا شعور دے رہا ہوں ، مجھے کسی چیز کی کمی نہیں اللہ نے سب کچھ عطا کیا ہے.خدا کے واسطے سچ بولنا سیکھیں ، ہم نبی کریمﷺ کی امت ہیں ہمیں بھیڑ بکریوں کی طرح نہ رکھیں ۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوسرے روز قافلہ عمران خان کی قیادت میں منزل کی جانب گامزن ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ شاہدرہ سے شروع ہو کر فیروز والا پہنچے گا، فیروز والا کے بعد مرید کے میں استقبال ہوگا۔

لانگ مارچ کے شرکاء کا سادھوکی میں بھی استقبال کیا جائے گا، دوسرے روز لانگ مارچ کی منزل کامونکی ہے، عمران خان شاہدرہ، فیروز والا، مریدکے، سادھوکی اور کامونکی میں عوام سے خطاب کریں گے۔

سابق وزیراعظم کے ساتھ مرکزی کنٹینر میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر، عمر ایوب ،فواد چوہدری، شہباز گل بھی ہمراہ ہوں گے۔

،لانگ مارچ کامونکی سے گوجرانوالہ پہنچے گا اور ڈسکہ سے ہوتا ہوا سیالکوٹ جائے گا، لانگ مارچ سمبڑیال، وزیر آباد سے ہوتا ہوا گجرات پہنچے گا، لالہ موسی کھاریاں سے جہلم جائے گا، گوجر خان سے راولپنڈی اور چار نومبر جمعے کو راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخل ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: