پاکستانتازہ ترین

رانا ثنا اللہ نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔علی امین گنڈا پور

تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے اپنی مبینہ آڈیو لیک سے متعلق ردعمل دے دیا۔

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم پہلے بھی اسلام آباد آئے تھے توہم پر حملہ کیا گیا، حملے کے دوران ہمارے12 افراد زخمی ہوئے تھے، یہ نہیں ہو سکتا کوئی ہم پر تشدد کرے اور ہم خاموش رہیں۔ آئین ہمیں اپنا تحفظ کرنے کی اجازت دیتا ہے، ہم پرامن لوگ ہیں، احتجاج بھی پرامن ہو گا، رانا ثنا اللہ نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

علی امین گنڈا پور کے پنجاب میں داخلے پر پابندی عائد

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم نے کوئی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں،اپنا بھرپور دفاع کریں گے، قانون کے مطابق گرفتار کیا جائے تو کوئی اعتراض نہیں، عمران خان نے ہمیں قانون کا احترام کرنا سکھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ جیمز بانڈ بن کر تشدد کرے تو ہم برداشت نہیں کریں گے، پہلے بھی رکاوٹیں توڑ کر اسلام آباد پہنچے تھے اب بھی پہنچیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: