تازہ ترینجرم کہانی

بیوی نے شوہر کے سامنےپھانسی لے لی ،شوہر نے ویڈیو بنا کرسوشل میڈیا پر شیئرکردی

بھارت میں شوہر نے بیوی کو خودکشی سے منع کرنے کے بجائے اس سارے منظر کی ویڈیو بنا ئی اور بعد میں سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

کانپور سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ خاتون سوبیتا نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی اور اس دوران سفاک شوہر روکنے کے بجائے موبائل میں ویڈیو بناتا رہا اور پھر اسے انٹرنیٹ پر شیئر کردیا۔سامنے آنیوالی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ سوبیتا جب پنکھے میں پھندا ڈال کر لٹکنے کی کوشش کررہی تھی تو سنجیو اُس کی ویڈیو بناتا رہا اور پھر خودکشی کے بعد ویڈیو لڑکی کے والدین کو بھیج دی۔

سوبیتا کے والدین نے پولیس کو اس حوالے سے آگاہ کیا اور پھر اہلکاروں کے ساتھ گھر پہنچے تو لڑکی پنکھے سے جھول رہی تھی جس کو اتارا گیا تو وہ مردہ تھی۔متوفیہ کے والد نے کہا کہ جب ہم بیٹی کو لے کر اسپتال پہنچے تو ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی۔ داماد نے بتایا کہ وہ اپنی مرضی سے خود کشی کی اور میں نے ویڈیو اس لیے بنائی کہ مجھ پر قتل کا الزام نہ لگایا جائے۔

متوفیہ کے شوہر نے پولیس کو بتایا کہ سوبیتا کے ساتھ بدھ کو معمولی جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد اُس نے خودکشی کا فیصلہ کیا اوراس سب سے میرے گھر والے بھی لاعلم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: