پاکستانتازہ ترین

لانگ مارچ ، 4 بجے کام شروع، آج کا دن لاہور کے نام

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کا آغاز آج لبرٹی چوک لاہور سے ہو گا۔
عمران خان نے لانگ مارچ کی پلاننگ میں تھوڑی سی تبدیلی کردی۔ انہوں نے حکمت عملی بتاتے ہوئے کہا کہ لاہور میں لانگ مارچ میں عوام پیدل چلیں گے اور گھروں سے جوگرز پہنچ کر آئیں کیونکہ آج صرف مینار پاکستان تک جانا ہے، درمیان میں 4 سے 5 مقامات پر خطاب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گاڑیاں پیچھے ہوں گی اور لوگ پیدل مارچ کے ساتھ ساتھ آگے آگے چلیں گے ۔ جہاں جہاں آبادی سے لانگ مارچ گزرے گا لوگ پیدل چلیں گے۔ اگلے جمعہ کو ہم راولپنڈی پہچیں گے۔
بتایاگیا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کیلئے کارکن لبرٹی چوک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔
مرکزی کنٹینر بھی لبرٹی چوک پہنچا دیا گیا ہے تاہم عمران خان جمعے کی نماز کے بعد پہنچیں گے اور لانگ مارچ کی قیادت کریں گے۔ پہلے دن لانگ مارچ لاہور میں ہی رہے گا جو لبرٹی چوک سے اچھرہ، مزنگ، ایم او کالج، جنرل پوسٹ آفس چوک، داتا دربارسے آزادی چوک پہنچے گا۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگلے دن لانگ مارچ شاہدرہ سے شروع ہو گا اور مریدکے، کامونکی سے گوجرانوالہ پہنچے گا اور پھر ڈسکہ سے ہوتا ہوا سیالکوٹ، سمبڑیال، وزیر آباد سے ہوتا ہوا گجرات پہنچے گا اور پھر لالہ موسیٰ کھاریاں سے جہلم جائے گا جس کے بعد گوجر خان سے راولپنڈی اور چار نومبر جمعہ کو اسلام آباد میں داخل ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: