پاکستانتازہ ترین

دوران حراست اعظم سواتی کی عزت و احترام کا مکمل خیال رکھا گیا.رانا ثنا اللہ

وزیرداخلہ پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے اعظم سواتی کے الزامات کو پوری شدت اور بھرپور پرزور الفاظ میں تردید کرتا ہوں، وہ صرف ایف آئی اے کی حراست میں رہے، دوران حراست ان کی عزت احترام کا پورا خیال رکھا گیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا عمران خان ہر کسی کو ننگا کروا رہا ہے ہر کسی پر جنسی تشدد کروا رہا ہے سواتی صاحب نے بھی منتیں کی ہیں، شیخ رشید نے بھی کہا ہے کہ صرف تشدد تک رکھیے گا۔اعظم سواتی کو وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر کرائم ونگ کے اہلکاروں نے اپنی حراست میں لیا تھا اور انھیں کسی اور ادارے کے حوالے نہیں کیا گیا۔اعظم سواتی اور عمران خان نے غیرذمہ دارانہ طور پر ایک ادارے کے دو معزز افسران کے نام لے لیے ہیں۔

رانا ثنااللہ کے مطابق اعظم سواتی نے کسی عدالت میں ابھی تک درخواست نہیں دی ہے کہ میرے ساتھ یہ زیادتی ہوئی ہے۔اعظم سواتی کے الزامات کے بعد ایف آئی اے کی چھاپہ مارنے والی ٹیم کے سربراہ کو بلا کر ان سے جواب طلبی کی مگر انھوں نے بتایا کہ اعظم سواتی ان کی حراست میں ہی رہے اور کسی نے ان کو ان سے طلب نہیں کیا ہے۔ایف آئی اے کے اہلکاروں کے مطابق بتایا گیا ہے اعظم سواتی کو گھر میں تلاش کرنے میں ایک گھنٹے کا وقت لگا۔ اعظم سواتی گھر میں ایک پھٹے کے اوپر لیٹ کر چھپے ہوئے تھے جبکہ ہمیں بتایا گیا کہ وہ گھر پر موجود نہیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: