پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کا آغاز ہو گیا اور عمران خان نے لبرٹی چوک لاہور پہنچ گئے اور کنٹینر میں سوار ہوکر مارچ کی قیادت سنبھال لی اور عمران خان نے لانگ مارچ کے شرکا سے حلف بھی لے لیا۔ کنٹینر پر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، شاہ ،محمود قریشی ، فیصل جاوید ، شیخ رشید ، شفقت محمود سمیت دیگر قائدین عمران خان کے ہمراہ ہیں۔
لبرٹی چوک میں عمران خان نے لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے قوم قربانی دینے کو تیار ہے قوم چوروں کو برداشت نہیں کرے گی ۔میں سب سے اہم سفر شروع کر رہا ہوں۔ وقت آگیا ہے کہ ہم ملک کی حقیقی آزادی کی جدوجہد شروع کریں۔انہوں نے کہا پوری دنیا میں پاکستان کا مذاق اڑایا گیا۔ پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہونے چاہئیں۔میں ایک آزاد ملک دیکھنا چاہتا ہوں۔ تھانہ پٹواری کی سیاست نہیں ہونی چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: